حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی فتح ہوئی اور عوام نے جمہوریت کیلئے ووٹ دیا

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:52

حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی فتح ہوئی اور عوام ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخاب میں جمہوریت کی فتح ہوئی اور عوام نے جمہوریت کیلئے ووٹ دیا۔ یہاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد آتے ہوئے لندن پہنچے۔

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ انہوںنے عالمی رہنمائوں سے متعدد ملاقاتیں کیں اور کاروباری شخصیات تھنک ٹینکس اور امریکی میڈیا سے بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :