ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج بنانے میں لگا ہوا ہے ،

ہندوستان کا حقیقت کے برخلاف رویہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا، بھارت سنجیدہ طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے ، نام وہ چین کا لیتا ہے مگر ٹارگٹ پاکستان بنا ہوا ہے،بھارت نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکہ ہم ملٹری پوسٹس کو نشانہ بناتے ہیں،ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے اس کو اس حرکت سے باز رہنا چاہیے وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:39

ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج بنانے میں لگا ہوا ہے ، ہندوستان کا حقیقت کے برخلاف رویہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا، ہندوستان سنجیدہ طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے ، نام وہ چین کا لیتا ہے مگر ٹارگٹ پاکستان بنا ہوا ہے،بھارت نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکہ ہم ملٹری پوسٹس کو نشانہ بناتے ہیں،ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے اس کو اس حرکت سے باز رہنا چاہیے۔

وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہم سٹریٹجک کمیونیکشن کو بہتر بنا رہے ہیں ، بھارتی سرکاری ذرائع تصدیق کررہے ہیں کہ پاکستان سے دراندازی نہیں ہورہی ، یہ 2009کا پاکستان نہیں ہے جب ہیلری کلنٹن پاکستان آئی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اب زیادہ سچائی سے بات کرنا ہوگی کہ پاکستان نے ضرب عضب میں کیا حاصل کیا ہے ، کیا قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کو ختم کیا ہے ، یہ دنیا کیلئے مثبت ہے منفی نہیں ۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ورکنگ بائونڈری پر شہید ہونے والوں سے میں تعزیت کرتا ہوں ، بھارت کی فائرنگ کی وجہ سے اس نظریے کو فروغ دینا ہے کہ پاکستان کی طرف سے دراندازی کی جا رہی ہے ، بھارت نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرتا ہے جبکہ ہم ملٹری پوسٹس کو ٹارگٹ کرتے ہیں، ہندوستان اپنے ہونے والے جانی نقصان کو ظاہر نہیں کرتا ، ہندوستان ہمارے صبر کا امتحان لے رہا ہے اس کو اس حرکت سے باز رہنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ رویہ 9/11کے بعد سے ہے بلکہ بہت سے دوسرے ممالک کا رویہ بھی یہی ہے ، آج ہندوستان اپنے ملک میں جاری شورشوں پر توجہ دینے کی بجائے بین الاقوامی سطح پر اپنا امیج بنانے میں لگا ہوا ہے ، ہندوستان کا حقیقت کے برخلاف رویہ زیادہ دیر تک چل نہیں سکے گا ، اب عالمی برادری کو یہ بات بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین روایتی دشمن نہیں ہے بلکہ ہندوستان سنجیدہ طریقے سے پاکستان کو ٹارگٹ کررہا ہے ، نام وہ چین کا لیتا ہے مگر ٹارگٹ پاکستان بنا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :