شریف خاندان جلد پاکستان جائے گا ، افواہیں پھیلانے والوں کو جلد جواب مل جائے ، شریف خاندان کی سیاست ختم کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے ، پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید

ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:39

شریف خاندان جلد پاکستان جائے گا ، افواہیں پھیلانے والوں کو جلد جواب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ شریف خاندان جلد پاکستان جائے گا ، افواہیں پھیلانے والوں کو جلد جواب مل جائے ،شریف خاندان کی سیاست ختم کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ،انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے ، پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پرویز رشید کہنا تھاکہ شریف خاندان جلد پاکستان جائے گا ، افواہی پھیلانے والوں کو جلد جواب مل جائے گا ، شریف خاندان کی سیاست ختم کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے ، پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ساتھ دینے والے سینیٹرز کو ان کی قیادت نوٹس دے رہی ہے ، انتخابی اصلاحات بل کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے ، سیاسی جماعتوں میں مائنس ون کا فارمولا نہیں چلے گا ۔