بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے آیا ہوں ، پارٹی میں اختلافات کی باتیں درست نہیں، لندن میں مشاورتی اجلاس کا علم نہیں تھا ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا معاملہ عدالت میں ہے، سانحہ ماڈل ٹائون پر کمیشن بنانے کی درخواست میں نے کی تھی ،پارٹی میں اختلافات کی باتیں درست نہیں ، لندن میں مشاورتی اجلاس کا علم نہیں تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:39

بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے آیا ہوں ، پارٹی میں اختلافات ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا معاملہ عدالت میں ہے، سانحہ ماڈل ٹائون پر کمیشن بنانے کی درخواست میں نے کی تھی ،پارٹی میں اختلافات کی باتیں درست نہیں ، لندن میں مشاورتی اجلاس کا علم نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق لندن پہنچنے کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھاکہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کیلئے آیا ہوں ، پارٹی میں اختلافات کی باتیں درست نہیں ، لندن میں مشاورتی اجلاس کا علم نہیں تھا ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا معاملہ عدالت میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر کمیشن بنانے کی درخواست میں نے کی تھی ، ماڈل ٹائون کی انکوائری کمیٹی خود بنائی تاکہ انصاف ہو سکے ، کمیشن رپورٹ حکومت کی صوابدید ہوتی ہے اس پر بات نہیں کرسکتا، چند روز کیلئے لندن آیا ہوں ، نوازشریف وطن واپس جائیں گے ، مجھے اسحاق ڈار کو ہٹانے کی اطلاع نہیں ہے ۔