دبئی کے برج خلیفہ کو سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے پرچم میں رنگنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 22:18

دبئی کے برج خلیفہ کو سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے پرچم میں رنگنے ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) دبئی کے برج خلیفہ کو سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے پرچم میں رنگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 23 ستمبر بروز ہفتہ کو سعودی عرب میں قومی دن منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ناصرف سعودی عرب بلکہ دیگر خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات میں بھی خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے اب دبئی حکومت کی جانب سے برج خلیفہ کو سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عرب کے پرچم میں رنگنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برج خلیفہ کو ہفتے کی شب کو سعودی عرب کے پرچم میں رنگ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :