جڑانوالہ،محرم الحرام آمد کے سلسلہ میں منتظمین مجالس ولائسنس ہولڈر سے انتظامیہ کی میٹنگ ، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شرکت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:58

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) محرم الحرام آمد کے سلسلہ میں منتظمین مجالس ولائسنس ہولڈر سے انتظامیہ کی میٹنگ ، ایس پی ٹائون نجیب اللہ پندرانی ، اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف،ڈی ایس پی مظہر گوندل ، چیئرمین میونسپل کمیٹی رائے مصطفی بابر کھرل کا خطاب ، متعلقہ افسران اپنے علاقوں کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کریں ،انتظامیہ کی تشکیل دی گئی امن کمیٹی بھی اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے پرعزم تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام ، تاجران و ممبران کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں اہل تشیع کے علمائے کرام ، منتظمین مجالس ولائسنس ہولڈرسے ایس پی ٹائون نجیب اللہ پندرانی ، اسسٹنٹ کمشنر شہریار عارف،ڈی ایس پی مظہر گوندل، اہل تشیع کے راہنما مولانا محمد حسین روحانی، صدر انجمن حسینیہ حاجی غلام رسول ، سید تطہیر شاہ، سید فقیر حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ محرم الحرام میں مکمل طور پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں مل جل کر دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں متحد ہوں ہمیں بھائی چارے اتحاد یگانگت اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے یکساں کردار ادا کرنا ہوگا۔ محرم الحرام ہمیں مذہبی رواداری فرقہ واریت کے خاتمے کا درس دیتا ہے، اپنے قول و فعل اور کردار سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم سب امن و امان کے لیے کوشاں ہیںجڑانوالہ میں محرم الحرام کے ایام میں مجمو عی طور پر 611مجالس جلوس ہوں گے جن میں 440مجالس عزا اور 171جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے 600سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ان کے ہمراہ قومی رضاکاران و دیگر سیکورٹی ادارے بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے حساس مقامات پر سیکورٹی کو فل پروف بناکر ان کی ویڈیوز کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی انہوں نے منتظمین پر زور دیا کے وہ اپنے تمام مجالس و جلوس پروگرامز کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ سیکیورٹی کو بھروقت یقینی بنایا جائے ذاکرین اہل بیت سے گذارش سے کہ وہ اپنے خطابات میں کسی بھی مسالک کے خلاف کوئی اختلافی بیان نہ کریں جس سے کسی بھی مسلک کے لوگوں کو شکایت کا موقع نہ ملے روٹس کے راستوں سے ناجائز تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا سٹریٹ لائٹس اور صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :