پرویز مشرف شہید بی بی، اکبر بگٹی، 12مئی، 18 اکتوبر سانحے کا ذمہ دار اور سینکڑوں لوگوں کا قاتل ہے ،نثار احمد کھوڑو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:58

پرویز مشرف شہید بی بی، اکبر بگٹی، 12مئی، 18 اکتوبر سانحے کا ذمہ دار اور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینئرصوبائی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف شہیدبی بی، اکبر بگٹی، 12مئی، 18 اکتوبر سانحے کا ذمہ دار اور سینکڑوں لوگوں کا قاتل ہے، ملک کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کے پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک واپس لاکر ان سانحات میں شامل تفتیش کیا جائے،پرویز مشرف کے بی بی قتل کے متعلق آصف زرداری پر الزامات ان قوتوں کی سیاسی قیادت کو مائینس کرنے کی سازش ہے،وہ ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ھر سازش کو بے نقاب کرکے سازشوں کا مقابلہ کرے گی،مشرف نے جمھوریت کو قتل کیا اور سیاسی لیڈران کو قتل کرایا وہ قوم کا قاتل ہے یہ مشرف ہی تھے جس نے بینظیر بھٹو کو ملک واپس نہیں آنے دیا۔

(جاری ہے)

مشرف نے بی بی کی واپسی ان سے بہترتعلقات پر مشروط کی تھی،انہوں نے کہا کہ مگر بی بی ایمرجنسی کے باوجود ملک واپس آئی مگر انہیں سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ مشرف نے بینظیر بھٹو کو دھمکی دی۔ امریکی صحافی مارک سہگل کی گواہی ثبوت ہے،یہ مشرف ہی تھا جس نے لال مسجد واقعہ کرایا۔پرویز مشرف نے لال مسجد واقعے میں لوگ مروائے اور ایک رھنما کو برقعہ پھنا کر باھر نکلوایا۔

مشرف طالبان حامی تھے جس نے اسامہ لادن کو ملک میں چھپا کر رکھا۔ ۔ مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دنیا سے اربوں روپے لئے جس کا حساب کتاب نہیں۔ 12 مئی اور نشتر پارک سانحے میں سینکڑوں لوگ شھید ہوئے،انہوں نے کہا کہ مشرف 12مئی، 18 اکتوبر، نشتر پارک کے شھیدوں کا قاتل بھی پرویز مشرف ہے۔ ۔ پرویز مشرف خود کو کمانڈو کھلاتے ہیں اور عدالتوں میں ڈرسے پیش نہیں ہوتے، پرویز مشرف عدالت کے ڈر سے ملک سے فرار ہوا اور اس میں ایک ادارے کو ملوث قرار دے رہا ہے۔

د۔ اگر پرویز مشرف میں ہمت ہے تو وہ ملک واپس آئیں پررویز مشرف بیمار ہیں اور وہ باہر ممالک میں ڈانس کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عدالتیں پرویز مشرف کی جھوٹی بیماری کا نوٹیس لیں د۔ قاتل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ۔ پرویز مشرف کو ملک سے فرار کرنے کی ذمیدار ن لیگ ہے۔۔ن لیگ نے ای سی ایل کے عدالتی فیصلے کو چیلینج نہیں کیا ۔ جب سے پیپلز پارٹی وجود میں آئی سازشیں آج تک جاری ہیں ۔

پاکستان جنرل یحییٰ نے توڑا اور الزام بھٹو ہر لگایا گیا ود۔ بھٹو شھید کا عدالتی قتل کرایا گیا اور الزام بھٹو کے وکیل یحییٰ بختیار اور بیگم نصرت بھٹو لو ڈالنے کی سازش کی گئی تھی ۔شاھنواز بھٹو کو آمر ضیاء الحق نے زھر دلوایا اور الزام بھٹو خاندان پر لگانے کی سازش ہوئی ۔ اسی طرح مرتضی بھٹو کا قتل پی پی حکومت کو ختم کرنے کی سازش تھی مگر الزام پہلے بی بی اور بعد میں آصف زرداری پر لگانے کی سازش کی گئی ۔

بینظیر بھٹو کی شہادت آمر پرویز مشرف اور انتھاپسندوں کی مشترکہ سازش تھی ۔ آمر پرویز مشرف بی بی کے قتل کا الزام کسی اور پر لگا کر خود کو بی بی کے قتل سے بری الذمہ نہیں کر سکتا ۔ آج پھر پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کے لئے بلی تھیلے سے باھر آگئی ہے ۔آرٹیکل 62.63 کو ختم کرنا چاھا مگر مخالفت لیگ نے کی تھی۔ مردم شماری کو شروع سے خفیہ رکھا گیا جس ہر سندھ نگ تحفظات کا اظھار کیا تھا،انہوں نے کہا کہ سندھ کے خدشات کو دور نہیں کیا گیا ۔

گھر شماری کے دوران ہی ھر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی دی جاتی ۔ سندھ کے مردم شماری میں خدشات دور کئے جائیں حیدرآباد کی عوام نے پی ٹی آئی جے جلسے میں نہ جا کر نام نہاد لیڈر کو مسترد کردیا پی ٹی آئی جلسے میں 7 ھزار کرسیوں میں سے بڑی تعداد میں خالی تھی اب سیٹی بجانے والوں نے عمران خان سے ھاتھ اٹھا دیا ہے پی ٹی آئی کے اندر قیادت پر جھگڑا چل رہا ہے قومی اسمبلی میں عمران خان نہیں شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کے امیدوار ہیں۔