2018 میں حکومت بنانے کے بعد عمران کو چندہ جمع کرنے کی وزارت دیں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں نوجوانوں کو ورغلانے والے بہروپیوں کو مسترد کر دیا ،کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، انتخابات میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی،،وفاقی وزیر داخلہ کا نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:53

2018 میں حکومت بنانے کے بعد عمران کو چندہ جمع کرنے کی وزارت دیں گے، احسن ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران چندہ جمع کرنے کے ماہر ہیں، 2018 میں حکومت بنانے کے بعد عمران کو چندہ جمع کرنے کی وزارت دیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپئے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی،انتخابات میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہیں ، پاکستان کے عوام جانتے ہیں 1993 سے لیکر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن )کی مہر ثبت ہے،عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ بات ہفتہ کو نارووال میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دوسرا نام مسلم لیگ (ن )ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن )کا نظریہ ترقی ہے اور مسلم لیگ ن امید اور روشنی کا نام ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید بیڑہ غرق اور ستیا ناس تحریک کے کمانڈر ہیں ، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان خود جرمنی اور فرانس کی مثالیں دیتے ہیں لیکن خیبر پختونخواہ میں سکولوں اور ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور بتائیں جرمنی اور فرانس جیسے کتنے سکول اور ہسپتال بنائے ہیں۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہو کہ ڈی ایچ کیونارووال جیسا ایک بھی ڈسڑکٹ لیول ہسپتال کے پی میں دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے منظور کئے گئے پشاور میٹرو بس منصوبہ کا ایک پہیہ بھی سڑک پر نہیں آسکا ، لیکن شہباز شریف نے گیارہ ماہ میں میٹرو چلا دی یہی تجربے کا فرق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )پاکستان کی ترقی کی جنگ لڑ رہی ہے ،اس ملک کے نوجوان پاکستان کا دل اور مستقبل ہے ، پاکستان کے نوجوانوں کو ورغلانے بہت بہروپئے آئے لیکن نوجوانوں نے ان بہروپیوں کو مسترد کر دیا کیونکہ کسی اناڑی کے ہاتھ میں بیس کروڑ عوام کی تقدیر نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں 1993 سے لیکر آج تک ملک میں ترقی کے جتنے بڑے منصوبے بنے ان پر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن )کی مہر ثبت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں حکومت بنانے کے بعد تمام خیراتی اداروں کا وزیر عمران کو لگائیں گے اور دنیا بھر میں چندا اکٹھا کریں گے، چندہ اکٹھا کرنے میں عمران کا کوئی ثانی نہیں لیکن جو کام نہیں آتا، عمران اس میں ٹانگ نہ اڑائیں۔انہوںنے کہا کہ جلنے والے جلتے، دھرنے والے سٹرکوں پر بیٹھے رہیں گے ،ہمارا قافلہ منزل کی طرف بڑھتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اب ملک میں 20گھنٹے بجلی آتی ہے، اسی کامیابی کو دیکھ کر عمران کو اپنی ناکامی نظر آ رہی ہے، اگلے الیکشن میں ٹانگیں کھینچنے والوں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اب عمران کے جلسے بھی سکڑنے لگ گئے ہیں کیونکہ قوم کو کنٹینر پر چڑھ کر رونے والوں کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو تلقین کی وہ منشیات اور اسلحے کے خلاف جہاد کریں اور کتاب اور کمپیوٹر کو اپنا ساتھی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :