کندھ کوٹ، فیملی اورسول جج نے دومقدمات میں 5 افراد کوجرمانہ اوردودوسال کی سزا سنا دی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:53

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) کندھ کوٹ کے فیملی اورسول جج محمد اشرف ڈھراج کی عدالت نے دومقدمات میں 5 افراد کوجرمانہ اوردودوسال کی سزاسنادی تھانہ ای سیکشن کے حدود کے دومقدمات میں سزائیں سنائی گئیںایک مقدمہ نمبر65\2017میں گھرمیں گھس کرجھگڑاکرنے اورزخمی کرنے پر مقدمہ کے مدعی محمد اسمٰعیل سبزوئی نے منظور ولددنیابخش عر ف دھنی بخش سبزوئی،فقیرمحمد ولد دنیابخش،عزیزاللہ عرف عظوولدمولابخش،جمال الدین ولدمولابخش سبزوئی پر مقدمہ کررکھاگیاجنکودودوسال سزااور75سؤفی کس سزاسنائی گئی جبکہ شبیراحمداورفیض محمدسبزوئی کوعدم ثبوت پر بری کردیاگیاملزمان نے بروقت جرمانہ کی رقم اداکی جس میں سے سرکارکو85سؤجبکہ بقیہ زخمی مدعی کودی جائیگی ملزمان پروبیشن کے حوالے کیئے گئے دوسرے مقدمہ میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ منصورعلی سومرونے ایک مقدمہ میں ملزم میرخان ولد شیخوسبزوئی جواپنے بھائی عبدالخالق کے بدلے عدالت میں پیش ہوتاتھاشناختی کارڈ پیش کرنے پر پکڑاگیاجسے تھانہ ای سیکشن پر ریڈر عبدالجبارڈومکی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر87\2017درج کرایاگیاتھاجسے دوسال سزااورایک ہزارجرمانہ کیاگیاجرمانہ بروقت اداکیا گیاجوکے پروبیشن کے سپردکیاگیاجوماہانہ شکارپورمیں پروبیشن افسرکے پاس جائیں گے جہاں چال چلت دیکھ کرفیصلہ کیاجائیگاتمام مقدمات ایک سال سے دوسال کورٹ میں چلے۔