امن و امان میں بہتری پیدا کرنے کے لئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، آر پی او

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ،امن و امان میں بہتری پیدا کرنے کے لئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، امن و امان کا قیام ، جرائم کی روک تھام ، مقدمات کا فوری اندراج اور انصاف پر مبنی تفتیش ان کی ترجیحات میں شامل ہے، ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے گی ، کار سرکار میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او آفس میںمنعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایس پی لیگل سکندر مرزا ،اے ڈی آئی جی اطہر علی،ڈی ایس پی لیگل صفدر ہنجرا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر صفدر علی، انچارج سیکیورٹی اعجاز یامین ،ریڈر ماجد علی ،پولیس ترجمان عامر وسیم،گلریز خان اورآر پی او آفس کی تمام برانچز کے انچارج بھی موجود تھے،بعد ازاںریجنل پو لیس آ فیسرسلطان اعظم تیمو ری نے ریجن بھر کے ڈی پی اوزکو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجاریہ سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے اور مجالس اور جلوسوں میں ایس او پی کے مطابق نفری تعینات کی جائے، انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوز کا فرض ہے کہ وہ خود فو ل پر و ف سیکیو رٹی انتظامات چیک کریں اورپوائنٹس پر تعینات نفری کو بریف کریں۔

متعلقہ عنوان :