فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں،محمود بشیر ورک

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) رکن قو می اسمبلی محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوںنے فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں‘ اسی طرح گوجرانوالہ میں مختلف ترقیاتی سکیموں سیوریج‘ آر سی سی کے کام جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہر پارک سوہل بازار سوئی گیس روڈ‘فیض عالم ٹائون میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل نمبر9 عاطف مسعود بٹ‘ وائس چیئرمین زبیر مغل‘ انجم سہیل بٹ‘ عرفان مظفر چیمہ‘ سابق نائب ناظم ملک اللہ رکھا‘ کونسلرزمہر رفیق ‘ ملک تنویر‘ بگا مسیح گل‘ طاہرہ ذوالفقار سوہل‘ بابر خان شیروانی‘ حمزہ اجمل بٹ‘ حماد رفیق وڑائچ‘ اشعر ڈار‘امجد بھٹی‘ شبیر حسین اللہ ھو والے‘ اویس ذوالفقار سوہل‘ محمد انیس بھٹی‘ ملک شازب‘ عمران یوسف کھوکھر‘ مہر بشارت علی‘ رانا حمیرمختار‘ خالد ڈار کے علاوہ معززین علاقہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مہر پارک سوہل بازار پر پی سی سی بمع سیوریج اڑتالیس لاکھ روپے خرچ ہونگے‘ فیض عالم ٹائون میں آر سی سی پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ چیئرمین یونین کونسل عاطف مسعود بٹ کے مطالبے پر محمود بشیر ورک ایم این اے نے مین سوئی گیس روڈ کو دس کروڑ روپے کی لاگت سے پختہ کرنے اور مدینہ کالونی میں سیوریج اور یونین کونسل نمبر9 میں سوئی گیس ڈلوانے کا کام جلد شروع کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میرے حلقہ کے عوام نے مجھے ووٹ دیکر جو عزت دی ہے میں اسے بھول نہیں سکتا‘ کوئی کسی بھی مذہب‘ فرقہ سے تعلق رکھتا ہو سب میرے بھائی ہیں میں ان میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، آخر میں انہوں نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔