سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ آن انفراسٹرکچر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چائنہ سے وزارت مواصلات کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ آن انفراسٹرکچر کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری مواصلات صدیق میمن نے نمائندگی کی اور چائینز حکومت کی جانب سے چائینہ کے وزارت مواصلات کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے صوبائی سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بابر امان بابر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوا لے سے 3میگا منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں گلگت شندور چترال چکدرا ایکسپریس وے روڈ کی منظوری دیتے ہوئے این ایچ اے کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کا پی سی ون کو متعلقہ فورم پر فوری طور پر جمع کرائیںتاکہ باقاعدہ معاہدہ کیا جائے اس منصوبے پر 22 ارب کی خطیر رقم لاگت آئے گی اس کے علاوہ خنجراب ٹاپ کو آل ویدر کرنے کی بھی منظوری دی گئی اور اس منصوبے کو جے سی سی کے اگلے اجلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رائیکوٹ تا داسو شاہراہ قراقرم کی مرمت کی بھی منظوری دیتے ہوئے فوری طورپر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر 9 ارب کی لاگت آئے گی۔ تھاکوٹ تا حویلیاں بائی پاس روڈ کو اپریل 2018ء تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :