حکومت اپنے زیر انتظام پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ، سی پی ایس پی کا ادارہ ایک چمکتا ستارہ ہے جو نصف صدی سے پاکستان میں ڈاکٹرز کو جدید تعلیم و تربیت کا فریضہ ادا کر رہا ہے ،شعبہ طب سے وابستہ افراد اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خدمت انسانیہ میں مصروف ہیں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا سی پی ایس پی کے 51واں کانووکیشن سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:44

حکومت اپنے زیر انتظام پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنے زیر انتظام پسماندہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ،کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز(سی پی ایس پی)کا ادارہ ایک چمکتا ستارہ ہے جو نصف صدی سے پاکستان میں ینگ ڈاکٹرز کومیڈیکل کی جدید تعلیم و تربیت کا فریضہ احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے ،شعبہ طب سے وابستہ افراد اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے خدمت انسانیہ میں مصروف ہیں ،فروغ طب اور صحت عامہ کی سہولیات فراہم کے لیے ہمارے حکومت گلگت بلتستان میںکالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزکے قیام اور ایک مثالی ہسپتال کے قیام میں ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ اس پسماندہ صوبے میں بھی عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات میسر آئیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے 51واں کانووکیشن منعقدہ کنونشن سنٹر میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر عمر فیاض سے تلاوت کلام پاک کی۔ کانووکیشن میںنمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے والے ڈاکٹر ز کوگولڈمیڈل دئیے گئے جبکہ 100سے زائد فیلوزکو ایف سی پی ایس اور200سے زائدفیلوز کو ایم سی پی ایس کی ڈگریاں دی گئیں۔

کانووکیشن میں میڈیکل ایجوکیشن کی نامور شخصیات کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنزکے صدر پروفیسر ظفر اللہ چوہدری ،نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل ،پروفیسر محمد شعیب شفیع،جنرل (ر) سلیمان،پروفیسر رضوانہ چوہدری و دیگر فیکلٹی اراکین نے بھی خطاب کیا۔کانووکیشن میں کامیاب فیلوز کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ صدر کالج آف فزیشنز ا ینڈ سرجنز پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے اس موقع پر کالج ہذاء کی کارکردگی اور آئندہ پراجیکٹس پر روشنی ڈالی اورکہا کہ ہمارا اعزاز ہے کہ ہمارا کالج میں اس وقت جدید عالمی معیار اور تقاضوں کے مطابق تعلیمی اور تحقیقی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ ڈاکٹروں کو تحقیقی سرگرمیوں میں شریک کیا جاتا ہے ۔

تاکہ ملک کے ہر شہر اور ہر قصبے میںعلاج کی سہولیات کے لئے ماہر معالجین کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مدد سے صوبے میںایک ریجنل سنٹر قائم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ بیرون ممالک میں بھی اسپیشلٹ ڈاکٹروںکی تربیت کا انتظام کرتا ہے اور کالج کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جا رہی ہے ۔

تاکہ میڈیکل کے تمام شعبہ جات میں عالمی معیار کے ماہر معا لج تیار کئے جا سکیں ۔پروفیسر محمد شعیب شفیع نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک پاکستانی ڈاکٹر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، ان کی کار کردگی سب سے نمایاں ہے ۔ انہوں نے کالج کے تعلیمی معیار کو سراہا اور کامیابی حاصل کرنے والے فیلوز کو دلی مبارکباد پیش کی اور انہیں ملک و قوم کا نام دُنیا میں روشن کرنے کی تلقین کی ۔ آخر میں صدر کالج آف فزیشنز ا ینڈ سرجنز پروفیسر ظفر اللہ چوہدری نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو ادارے کی یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ کامیاب فیلوز میں ڈگریاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔