وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ، کلثوم نوازکی عیادت ،

انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیں گے

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:41

وزیراعلیٰ پنجاب  اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ، وہ کلثوم نوازکی عیادت اوران کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیں گے ،شہباز شریف سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن پہنچ گئے ،وہ کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اور ان کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیں گے ، شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ شہباز شریف ، نوازشریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :