جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی کارکردگی پر تبصرہ نہیں کروں گا ، پاکستان اور بھارت کو برابری کی سطح پر مذاکرات کرنے چاہئیں ،

سفارتکاری کی دنیا میں پاکستان کو بہت محنت کی ضرورت ہے بھارت میں سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:41

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی کارکردگی پر تبصرہ نہیں کروں گا ، پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) بھارت میں سابق پاکستانی سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی کارکردگی پر تبصرہ نہیں کروں گا ، پاکستان اور بھارت کو برابری کی سطح پر مذاکرات کرنے چاہئیں ، سفارتکاری کی دنیا میں پاکستان کو بہت محنت کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔عبدالباسط نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر اچھی تھی ،وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کارکردگی پر تبصرہ نہیں کروں گا ،سفارتکاری کی دنیا میں پاکستان کو بہت محنت کی ضرورت ہے ،پاکستان اور بھارت کو برابری کی سطح پر مذاکرات کرنے چاہیئں ۔