شریف خاندان نے برطانیہ میں اپنی بیشتر جائیداد فروخت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:16

شریف خاندان نے برطانیہ میں اپنی بیشتر جائیداد فروخت کر دی
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) شریف خاندان نے برطانیہ میں اپنی بیشتر جائیداد فروخت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر افتاب اقبال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیب شریف خاندان کیخلاف جو پھرتیاں اب دکھا رہا ہے اگر یہ سب کچھ عرصہ قبل کیا جاتا تو اس کے نتائج زیادہ اچھے برآمد ہوتے۔

(جاری ہے)

آفتاب اقبال کا بتانا ہے کہ نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنسز کے باعث شریف خاندان شدید دباو کا شکار ہے۔

شریف خاندان کی جانب سے ان ریفرنسز کے باعث ہی برطانیہ میں موجود بیشتر جائیداد کو فروخت کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر جائیداد کو فروخت کروانے کیلئے شہباز شریف ترک سدر طیب اردگان کی منتیں کر رہے ہیں۔ آفتاب اقبال کی جانب سے مزید کیا انکشافات کیے گئے ہیں، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :