این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،محمد نواز شریف

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:58

این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بھرپور ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی امسبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں بھی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے حوالے سے مشاورت معمول کی بات ہے جو جاری رہے گی۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مشکل وقت گزارا ہے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے۔