چاغی، سوئیز لینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹر لگانے کیخلاف دالبندین اور ماشکیل میں احتجا جی مظاہرے

ریلی نکالی میں طلبہ سول سوسائٹی کی شرکت ، شہر کے مختلف شاہراو،ْں پر گشت ، پوسٹر لگانیوالوںکیخلاف شدید نعرے بازی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:56

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سوئیز لینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹر لگانے کے خلاف دالبندین اور ماشکیل میں احتجا جی مظاہرے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سوئیز لینڈ میں پاکستان مخالف پوسٹر لگانے کے خلاف چاغی کے صدر مقام دالبندین میںشہریوں ،سول سوسائٹی،اور طلباء کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر دالبندین حبیب اللہ موسی خیل ودیگر کررہے تھے ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہراو،ْں پر گشت کرتے ہوئے سوئیز لینڈ میںپاکستان مخالف پوسٹر لگانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا سوئیز لینڈ پاکستان مخالف پوسٹر لگانا فوری بند کریں پوسٹر لگانے کی سازش میں براے راست انڈیا کا ہاتھ نظر آتا ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بلوچستان کے عوام بھارت کی ان سازشوں کا بھر جواب دیگا بلوچستان کے عوام اپنی مادر وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں دوسری جانب پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل میں قبائلی رہنما اور کونسلر میر جیئند خان ریکی ،اور مولا نا محمد یعقوب کی سربرائی میں ریلی نکالی گئی ریلی ماشکیل کے مختلف شاہراو،ْں پر گشت کرتے ہوئے آخر میں جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے میر جیئند خان ریکی ،اور مولا نا محمد یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا سوئیز لینڈ پاکستان مخالف پوسٹر لگانا فوری بند کریں بلوچستان کے لوگوں کو سوئیز لینڈ میں اس طر ح کی پوسٹر لگانا ناقابل قبول ہے ریلی میں بڑی تعداد میں ماشکیل کے شہریوں نے شرکت کیا اور اس عمل کی شدید مذمت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :