چمن، علی خان اکیڈمی نے ایگل سٹار کرکٹ کلب چمن کو 19رنز سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:56

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) علی خان اکیڈمی نے ایگل سٹار کرکٹ کلب چمن کو 19رنز سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو علی خان اکیڈمی چمن اور ایگل سٹار کرکٹ کلب چمن کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں علی خان اکیڈمی نے ٹاس جیت کرکے پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کرلیا جس نے 12اوورز میں 152رنز کا ٹارگٹ دیا علی خان اکیڈمی کی جانب سے محمد حنیف نے 44اور اسد نے 37رنز جبکہ نور علی نے 22رنز کا نمایاں سکور کیا ،علی خان اکیڈمی کی جانب سے گل باران نے 4، عطاء اللہ نے 3اور کامران نے 2وکٹیں حاصل کی ،دوسری جانب ایگل سٹار کرکٹ کلب نے بیٹنگ کرتے ہوئے 132رنز سکور کیا جس میں بشیر نی32جبکہ لالا جان نے 25رنز بنائے اس طرح یہ میچ علی خان اکیڈمی نے 19رنز سے یہ میچ جیت کرکے اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :