سبی ، بھارتی حکومت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزیسوئیزر لینڈ میں پاکستان مخالف تشہیری مہم کیخلاف احتجاجی ریلی ،مذہبی و سیاسی رہنمائوں سمیت طلبہ کی بڑی تعداد میں شرکت

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سوئیزر لینڈ میں پاکستان مخالف تشہیری مہم پاکستان مخالف امریکی پالیسی او ربھارتی حکومت کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی ریلی وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند کی قیادت میں جی پی او چوک سے نکالی گئی ریلی میں ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن اویس انور ،فدا حسین ، میر شہباز خان باروزئی ، ہندو پنچائیت کے سیوارام ، ڈاکٹر سدھام چند سمیت سکولوں کے اساتذہ کرام سینکڑوں طلبا و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ریلی مختلف شاہرائوں سے ہوتی ہوئی سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ عام کی صورت اختیار کرگئی احتجاجی مظاہرے سے ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن اویس انور و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے جو کبھی جدا نہیں ہوسکتا بھارت امریکہ اور سوئیزر لینڈ گٹھ جوڑ کسی صورت قبول نہیں بلوچستان کے محب وطن شہری پاکستان کی سلامتی خودمختیاری کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سوئیزر لینڈ میں آزاد بلوچستان کی تشہیری مہم سازش اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے سو ل سوسائٹی طلباء ہندو پنچائیت متحد و منظم ہوکر اس سازش کو ناکام بنائیں گے مقررین نے کہا کہ بھارت اور امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں بند کرے ہمیں پاک افواج کی صلاحیتوں پر ناز ہے ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی افواج ملک کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی محب وطن بلوچستان کے شہری پاک افواج کے شانہ بشانہ اپنے ملک کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بلوچستان سمیت ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر فلسطین برما عراق شام میں جاری مظالم کیو ں نظر نہیں آتے انسانی حقوق کی خاموشی المیہ سے کم نہیں مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئز رلینڈ ، امریکہ اور بھارت کے سفیروں کو طلب کرکے ان کو ملک بدر کیا جائے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر سوئیزر لینڈ، امریکہ اور انڈیا کا پرچم نذر آتش کیا گیا اور پاک افواج کے حق میں جبکہ امریکہ بھارت اور سوئیزر لینڈ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے واضح رہے کہ جیوا میں آزاد بلوچستان کی تشہری مہم کے خلاف بلوچستان کے کونے کونے میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں اور شہروں میں مکمل شٹرڈان ہرتال کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :