سبی،ماں بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کا مقصد ان کی صحت سے متعلق عوام میں شعوراجاگر کرنا ہے ڈاکٹر منظور حسین بلوچ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا ہے کہ ماں اور بچئے کی صحت کا ہفتہ منانے کا مقصد ان کی صحت سے متعلق عوام میں شعوراجاگر کرنا ہے صحت مند زندگی گزارنا سب کا بنیادی حق ہے لیڈی ہیلتھ ورکرز ماں اور بچے کی صحت کیلئے اپنی صلا حیتوں کا استعمال کریں ۔ بروز ہفتہ وہ ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ہفتہ صحت کے موقع پر آگہی واک سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موھن داس، ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام سبی ڈاکٹر ذیشان بشیر۔

(جاری ہے)

میر علی احمد بلیدی ، صنوبر سلطانیہ ، رضیہ سموں ، سکینہ شاہ ، روزینہ سلیم کے علاوہ محکمہ صحت کے آفیسران لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھیں ، ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا کہ ماں کا صحت مند ہونا پوری نسل کی صحت مندی ہے مہم کو کامیابی سے ہکمنار کرنے کیلئے تمام مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ نوزائید بچوں اور ماں کی صحت کے بارے میں ایل ایچ ڈبلیوز گھر گھر جاکر اختیاطی تدابیر اختیار کرنے میں معلومات فراہم کریں پیدائش سے لیکر دوسال تک کی عمر کے بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹکے لگوائے جائیں تین ماہ سے زائد دورانیہ کی حامل خواتین اور دوسال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں انہوں نے کہا کہ صوبائی زویر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ ،سیکرٹری صحت و ڈائریکٹر جنرل صحت کی واضح ہدایات پر سبی میں ہفتہ صحت بہتر انداز سے منایا جائے تاکہ ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے سبی میں ہفتہ صحت 25ستمبر سے 30ستمبر تک منایا جائے گا جس میں آگہی واک اور گھر گھر میں جاکر بیماریوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے سبی و گردونواح میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ صحت اپنا رول پلے کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :