کھیلوں کے فروغ صحت کی سہولیات پا،نی کی فراہمی سمیت حفا ظتی اقدامات کو ہر ممکن یقینی بنایا ، پاک آرمی ایف سی صوبائی حکومت کا وژن خوشحال پرامن بلوچستان ہے ،کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:56

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا ہے کہ سبی اسکاؤٹس نے ہمیشہ عوامی مسائل کے خاتمہ میں اہم رول پلے کیا کھیلوں کے فروغ صحت کی سہولیات پانی کی فراہمی حفاظتی اقدامات کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا گیا پاک آرمی ایف سی صوبائی حکومت کا وژن خوشحال پرامن بلوچستان ہے آئی جی ایف سی بلوچستان کی کاوشوں غریب مسکن بے سہارا معذور افراد کو مفت راشن کی تقسیم اور امدادی رقم کی فراہمی سے مالی مدد مل سکے گئی۔

بروز ہفتہ وہ ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں غریب بے سہارا مسکین معذور خواتین حضرات میں راشن و امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی بریگیڈیئر محمد قذافی ، پروگرام آرگنائزر 89ونگ کمانڈر کرنل وقاص ملک ، کرنل ضیاء اللہ، سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ، سید خادم حسین ، ڈپٹی کمشنر سبی سردارزادہ میر سیف اللہ کھیتران ،ایس ایس پی سبی سردار محمد حسن موسیٰ خیل ، اسسٹنٹ کمشنر سبی میر ممتار مری ، میر اسماعیل چھلگیری ، میر ارباب غلام قادر، چیئرمین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند، مسلم لیگ ن کے سردار بختیار خان باروزئی ، سبی یوتھ اتحاد کے مرکزی صدر سردارزادہ میر ابراہیم خان باروزئی ، سردار محمد خان خجک ، ملک خرم خان ،میجر جہازیب ، میجر علیم خان ، میجر جاوید احمد ، کیپٹن حماد، صوبدار عزیز احمد ، صوبدار محمد علی ،سبی سکاؤٹس کے ایجوکشن آفیسر نعمان خان ، قادر بخش لونی ، آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید طاہر علی ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سبی کے صدر محمد طاہر عباس ، ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق، پریس سیکرٹری نیاز احمد نیازی ، راجیش کمار عرف گنگا، ارشاد احمد خلجی ، معروف صحافی ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری کے علاوہ سول سائٹی عوامی سماجی سیاسی عمائدین مرد خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی پروقار تقریب سے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقارلی باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے سبی سکاؤٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ایف سی سبی اسکاؤٹس نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا علاقائی مسائل مشکلات کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کیا پانی کی فراہمی میڈیکل کیمپ سے لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کرنے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہ ریلوے لائن کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کی بلوچستان کے مثالی امن کو بحال رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے آج بلوچستان کی عوام پاک افواج ایف سی کی جانب دیکھتی ہیں کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ نے کہا کہ سبی لہڑی تلی بختیار آباد ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی کے چھ اسکول بچوں کو تعلیم فراہم کررہے جبکہ مختلف علاقوں میں 10اسکولوں میں فراریوں کے بچے تعلیم وہنر حاصل کررہے ہیں جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بے گناہ افراد اور فورسز پر حملہ کرنے سے بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا راستہ روکے گے یہ ان کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے پاک آرمی ایف سی وفاقی وصوبائی حکومت کا صرف ایک ہی مقصد ہے جو بلوچستان کی ترقی خوشحالی کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں ہم نے بڑی کامیاب حاصل کرچکے کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب تک ایک بھی دہشت گردموجودہیں ہماری جنگ جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ لااینڈ آرڈ کو چیلنج کرنے والوں کی وجہ سے ہم کبھی کمزور نہیں ہوئے اور نہ ہی کمزور ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی خوشحالی کیلئے پاک افواج ایف سی پولیس لیویز فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جہاں عوام کو تکلیف پہنچے گی وہاں ہم موجود ہوں گے اب محب وطن شہریوں کی ذمہ داریاں ہے کہ وہ سماج دشمن ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے پنڈال گونچ اٹھا واضح رہے کے ہید کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مفت راشن اور امدادی رقم وصول کی اور ایف سی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :