نواز شریف صحافیوں سے گفتگو میںوطن واپسی بارے سوال کا جواب گول کر گئے

آپ کا کیا خیال ہی سابق وزیراعظم کا مسلم لیگ (ن) کا دوبارہ صدر بننے سے متعلق سوال پر مسکراکر اخبار نویس سے استفسار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:55

نواز شریف صحافیوں سے گفتگو میںوطن واپسی بارے سوال کا جواب گول کر گئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب ان سے وطن واپسی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ اس کا جواب گول کر گئے اور مسلم لیگ (ن) کا دوبارہ صدر بننے کے سوال پر اخبار نویس سے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف کی اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وہ کب وطن واپس جا رہے ہیں تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کیااور بات گول کر گئے، جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ سینیٹ میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو سکتے ہیں، جس پر سوال کرنے والے اخبار نویس کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہی ۔