ایم کیو ایم کا ایک ووٹ، سینیٹ میں نواز شریف کے حق میں قانون پاس کروانے کا باعث

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2017ء) ایم کیو ایم کا ایک ووٹ سینیٹ میں نواز شریف کے حق میں قانون پاس کروانے کا باعث بنا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے گزشتہ روز سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود نواز شریف کو پارٹی قیادت پر دوبارہ واپس لانے کیلئے قانون پاس کروا لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ قانون مسلم لیگ ن صرف ایک ووٹ کی برتری کے باعث پاس کروانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

اس حوالے سے دعوی کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیتے ہوئے سینیٹ سے واک آوٹ کیا تھا۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے ایک ووٹ کے باعث ہی نواز شریف کے حق میں قانون پاس کروایا گیا۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں عتیق کے ایک ووٹ کے باعث ن لیگ کو قانون پاس کروانے کے سلسلے میں کامیابی حاصل ہوئی۔