ایڈز کنٹرول پروگرام رواں سال میں بھی عوام الناس میں شعور وآگہی کے مہم کو بھر پور انداز میں جاری رکھے گا، ڈاکٹر نور قاضی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے صوبائی منیجر ڈاکٹر نور قاضی نے کہا ہے کہ ایڈز کنٹرول پروگرام رواں سال میں بھی گزشتہ مالی سال کی طرح عوام الناس میں شعور وآگہی کے مہم کو بھر پور انداز میں جاری رکھے گا اس سلسلے میں باقاعدہ کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں اور پرنیس سٹینز منعقد ہونگے ڈاکٹر نورقاضی نے کہا کہ ایڈز کنٹرول پروگرام نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا تے ہوئے نمایاں کام کیا ہے اور ہر ضلع میں سکریننگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور مہم کے دوران علماء کرام، اساتذہ کرام، ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کو باقاعدہ ترتیب اور آگہی دی گئی جس کے موثر نتائج برآمد ہوئے ہیں ایڈز کنٹرول پروگرام کو اپنے مہم میں بہتری لانے کیلئے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور سیکرٹری صحت عصمت اللہ کی بھر پور رہنمائی اور تعاون حاصل رہا ہے بلوچستان میں بھر پور آگہی مہم کی بدولت ایڈز کے چھپے ہوئے مریضوں میں خوف ختم ہو نا شروع ہوا ہے اور اس طرح اب ان کی تعداد میں بھی اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور اس وقت رجسٹرڈ مریجوں بڑھ چکے ہیں ڈاکٹر نور قاضی نے کہا کہ ہم مزید بھی کارکردگی کو بہتر کر رہے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ بلوچستان میں ہر شخص اس مرض سے باخبر ہو۔

متعلقہ عنوان :