لاہور، پاکستان تحریک انصاف منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام حلقہ این اے 120کی انتخابی کمپین میں حصہ لینے والے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

یہ جو معرکہ ازل سے شروع ہوا ابد تک جاری رہے گا، اعجاز احمد چوہدری

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:50

لاہور، پاکستان تحریک انصاف منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام حلقہ این اے 120کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام حلقہ این اے 120کی انتخابی کمپین میں حصہ لینے والے کارکنوں کے اعزاز میں چئیرمین سیکرٹیریٹ گارڈن ٹائون میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس کے مہمان خصو صی اعجاز احمد چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد تھی ، تقریب سے سینئر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو معرکہ ازل سے شروع ہوا ابد تک جاری رہے گا ،ہم انہیں کی جدو جہد لے کر چل رہے ہیں ، یذید کے خلاف جدو جہد کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ کرپٹ تھا ان کے خلاف حضرت امام حسین نے جدو جہد کی جس دن رنگ و نسل ذات و پات کی تفریق ختم ہو گئی وہ جیت کا دن ہوگا ، سب سے بڑا بحران اخلاقی بحران ہوتا ہے ، ایک نا اہل وزیر اعظم کی پارٹی نے آئین میں ترامیم کی ہے ایک نا اہل شخص پارٹی کا صدر بن سکتا ہے یہ اخلاقی دیوانیہ پن ہے ، پاکستان اس وقت شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہے ، موجودہ حکمران خاندان نے عدالتی نظام کو ڈھا دیا ہے اور دم دما کر بھاگ گئے ہے،ملک فارن پالیسی کے بحران کا شکار ہے ہماری کوئی خارجہ اور دفاعی پالیسی نہیں موجودہ نواز شریف کے تنخواہ دار ملازم وزیر اعظم نے کہا کہ اپنا گھر صاف کرنا ہے ہم دہشت گردی کا شکار ہے دنیا ہمیں اب بھی ہمیں ڈو مور کا کہہ رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ مئوقف مودی اور اشرف غنی کا ہے ہماری دفاعی پالیسی کہاں ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے ساری لیڈر شپ ملک سے باہر بیٹھی ہے جو ملک میں واپس نہیں آئے گی مجھے یقین ہے کہ جنوری اور فروری میں نئے انتخابات ہو نگے اور پی ٹی آئی جس میں سرخرو ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ملک کا موجودہ وزیر اعظم کا سیکنڈل جلد سامنے آنے والا ہے وہ بھی روز اعلان کرتا ہے کہ ملک کا وزیر اعظم نواز شریف ہے پنجاب کا وزیر اعلی بھی حدیبیہ پیپر مل اور سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں بڑا ملزم بننے والا ہے ،شہباز شریف ماڈل ٹائون کیس کا ذمہ دار ہے ، شریف خاندان سنگین جرائم میں ملوث ہے ، پاکستان کو ان بحرانوں سے نکالنے کے لئے نئی قیادت سامنے آنی چاہیے ، پاکستان میں نئے انتخابات کروا دینے چاہیے ، ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،عمران خان نے ہم سب کو مبارک باد دی ہے جنہوں نے این اے 120میں مافیا کے خلاف جہاد کیا ،نواز شریف اور اسکی نا اہل ٹیم نے پاکستان کے بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے 83ارب ڈالر کا قرضے کا بوجھ ملک و قوم پر ڈال دیا ، سینئر و مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مسیحی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، الیکشن جیتنے پر اتنی مبارک باد نہیں ملتی جتنی ہار میں ملی ہے ، مبارک باد کی وجہ ہم پہلے دن سے مافیا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، جو 35سالوں سے عوام کا خون چوس رہا ہے ،جس نے اربوں کھربوں عوام کے لوٹ کر بیرون ملک محلات تعمیر کیے ہے ، تحریک انصاف اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے ملک میں اس وقت اسحاق ڈار مل رہا ہے نہ کوئی اور ، شہباز شریف بھی ملک سے باہر چلے گئے ہے، الیکشن کمیشن کی تاریخ میں اتنی پٹیشن کسی نے جمع نہیں کروائی جتنی پٹیشن ہم نے جمع کروائی ، الیکشن کمیشن میں اتنی پری پول دھاندلی ہوئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی الیکشن کمیشن نے سرد مہری کا رویہ اپنائے رکھا ، 29000ہزار ووٹ جس کی تصدیق ممکن نہیں تھی اس کے باوجود الیکشن لڑا کوئی یہ نہ کہے کہ الیکشن سے بھاگ گئے ہے میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ آخری دم تک ان کا پیچھا کروں گی ،ووٹوں کی تصدیق ہو ہار جیت اپنی جگہ میں چاہتی ہوں کہ الیکشن صاف و صفاف ہو ووٹر کی عزت نفس کو خریدا نہ جائے اور یہ نہ کہا جائے کہ ووٹ نہ دیا تو زکوتہ نہیں ملے گی یہ سب این اے 120 کے الیکشن میں ہوا ، میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں این اے 120کے کارکنوں کا شکریہ ادا کر سکوں ، عدلیہ فرض ادا کر رہی ہو ، تو پاکستان کاکچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا ، سیاسی جنگ کا میدان پھر کھل جائے گا پھر ہم اگلی صفوں میں کھڑے ہونگے ہم چاہتے ہے کہ غریب اور امیر کے لئے ایک ہی نظام ہو، سپریم کورٹ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں عدلیہ مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہے ، پانامہ چوروں کا سارا ٹولہ ملک سے باہر بھاگ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شنیلاروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے دلیری کے ساتھ ضمنی الیکشن میں مقابلہ کیا پی ٹی آئی کارکن نہ بکے ہے اور نہ ہی کسی کے دبائو کا شکار ہوئے ہیں ، تمام حکومتی ہتکھنڈوں کا مقابلہ کیا اور این اے 120میں گھر گھر انتخابی مہم چلائی ، تقریب میں طارق ثناء باجوہ ، عندلیب عباس، ایم پی اے شنیلاروت، مبارک آفتاب گل ، ہارون کھو کھر، روبنسن عزیز فرانس، جاوید جو یسس، ایس ایم صابر کھو کھر، پادری امجد نعمت، الیڈر یوسف ، جاوید فیروز، نوخیز کھو کھر، شاذیہ ، سائرہ شہزاد، طارق صادق، چاند الیاس ، وسیم ،صفیہ جیکسن، الیاس سندھو، آصف مٹھو، ولیم جاوید ، پرویز سونی ، جاوید غوری ، شمعون سندھو، یوسف عنایت ، بابر پیپو، سلیم غوری ، میاں اختر حسین ، فاروق شاہ ، عدنان جمیل ، رانا اختر حسین ، اشتیا ق ملک اور عرفان احمد سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔