مریدکے پولیس نے د سابق ایم پی اے چودھری گلفام اشرف کے مبینہ قاتل کو 15سال بعد گرفتار کر لیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:34

مریدکے پولیس نے د سابق ایم پی اے چودھری گلفام اشرف کے مبینہ قاتل کو ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) تھانہ صدر مریدکے پولیس نے سخت مقابلے کے بعد سابق ایم پی اے چودھری گلفام اشرف کے مبینہ قاتل کو 15سال بعد گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر مریدکے پولیس کے ایس ایچ ا و انسپکٹر ذو الفقار ورک نے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کی خصوصی ہدائت پرخطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران پندرہ سال قبل مرحوم ایم پی اے چودھری خرم گلفام اشرف کے والد سابق ایم پی اے چودھری گلفام اشرف کے قتل کا سرغنہ ملزم سمیع اللہ نواحی علاقہ آگریاں سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کئی روز سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا تھا۔ مخبرکی اطلاع پر پولیس نے کمال پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کے بعد سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 15سال سے اپنے ساتھیوں سمیت اشتہاری تھا اور علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جا تا تھا۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے تھانہ صدر مریدکے کے ایس ایچ او ذو الفقار ورک اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :