شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں کار سے 2لاشیں برآمد ،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:32

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) شیخوپورہ کے نواحی علاقہ میں کار سے دو لاشیں برآمد پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ چوہدری کالونی میں نامعلوم ملزمان نے 2 افراد کو قتل کر کے ایک کار میں بند کیا ہوا تھا کہ وہاں سے راہگیروں کو شک گزرنے پر ا نہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے آ کر دیکھا کہ کار میں دو افراد کی لاشیں ہیں ان دونوں لاشوں کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے مقتولین کی 25 سالہ زبیر اور 30سالہ سلیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے یہ دونوں لڑکے پچھلے دو دن سے لاپتہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :