اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں انکا حق لوٹایا ہے،

جنوبی پنجاب کی خوشحالی مجھے دل وجان سے عزیز ہے ،ترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغازکیا جا رہا ہے جسمیںتمام تحصیلوں کو شامل کیا گیا ہے،بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائیگا ، خانیوال لودھراں روڈ کی تعمیر پر 23 ارب روپے لاگت آئیگی، فنڈز پنجاب حکومت دے رہی ہے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کی بہاولپور ڈویژن کے ایم این ایز سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:32

اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈ مہیا کئے ہیں اورترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہی- مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہی-جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی مجھے دل وجان سے عزیز ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے - پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کررہی ہے اوراس پروگرام میں جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں کو شامل کیا گیاہے اوراس پروگرام پر15ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں -دانش سکول جیسے معیاری تعلیمی ادارے بھی جنوبی پنجاب میں ہی قائم کئے گئے ہیں جس سے ا ن علاقوں کے غریب ترین گھرانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے - بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا اور بہاولپور ڈویژن کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے - وہ ہفتہ کو بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور ڈویژن کے فلاح عامہ کے پروگراموں پر عملد رآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا-بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ ، بلیغ الرحمن ، وزیر مملکت ارشد خان لغاری ،دیگر اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی وزراء تنویر اسلم ملک،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیںاور اب ترکی کی کمپنی 300میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے،جس کی قیمت صرف6سینٹ فی یونٹ ہوگی اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا ترین سولر ٹیرف ہے اوراس منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی-انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے توانائی کے متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں- انشاء اللہ رواں برس کے آخر تک ملک میں چھائے اندھیرے ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیں گی-انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ،معیار اور رفتار کو یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام پر عملدرآمد کیلئے سروے کا کام جاری ہے - انشاء اللہ رواں سال نومبر میں پروگرام پر عملدرآمد کیلئے کنٹریکٹ دے دئیے جائیں گی-انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیہات میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیاہے اورپاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں بنایا گیا- 1985میں محمد نوازشریف نے فارم ٹو مارکیٹ روڈز کو متعارف کروایا تھا-پنجاب حکومت پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام پر 90ارب روپے خرچ کررہی ہی-دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے دیہی معیشت ترقی کررہی ہی- انہوںنے کہا کہ صوبہ بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا گیاہے اوراربوں روپے کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں - خانیوال ،لودھراں روڈ کی تعمیر پر 23ارب روپے لاگت آئے گی اوراس سڑک کی تمام فنڈنگ پنجاب حکومت کررہی ہے -ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ دورویہ سڑک ساڑھے 13ارب روپے میں بنے گی اوراس منصوبے کے فنڈ بھی پنجاب حکومت دے گی -انہوںنے کہا کہ تعلیم ،صحت، اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے منصوبوں پر کام جاری ہے -پنجاب حکومت ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس بنا رہی ہے اوران فلٹر کلینکس پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا-اراکین قومی اسمبلی بہاولپور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کیلئے بے پناہ وسائل دئیے ہیںاورجنوبی پنجاب میں جتنی ترقی آپ کے دور میں ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی - اسی لئے جنوبی پنجاب میں بسنے والے لوگ آپ سے دلی محبت کرتے ہیں- بہاولپور، رحیم یارخان اور بہاولنگرکے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی او ز نے اپنے متعلقہ اضلاع سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :