افواج پاکستان کی سرحدوںکی حفاظت کیلئے لازول قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا‘ رفیق رجوانہ

پاکستان بحریہ نے سمندر ی حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں کی جارحیت کو ناکام بنانے اور دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کیلئے جو کامیابیاں حاصل کی ہے وہ قابل فخر ہیں ‘ گورنر پنجاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:14

افواج پاکستان کی سرحدوںکی حفاظت کیلئے لازول قربانیوں کو تاریخ میں ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے قومی سلامتی اور ملک کی جغرافیائی سرحدوںکی حفاظت کے لئے لازول قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا، پاکستان بحریہ نے سمندر ی حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں کی جارحیت کو ناکام بنانے اور دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت میں اضافے کیلئے جو کامیابیاں حاصل کی ہے وہ قابل فخر ہیں ۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کو اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوںنے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ گورنر پنجا ب نے کہاکہ پاک فوج نے زمانہ جنگ و امن دونوں میں شاندار خدمات سر انجام دی ہیںاور ملکی سا لمیت کے دفاع اور قومی استحکام کے لئے افواج پاکستان کے تمام اداروں نے اپنا قومی کردار بخوبی نبھایاہے۔

(جاری ہے)

قومی اور سلامتی امور پر تبادلہ خیال کے دوران گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ماضی میںپاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران پاک بحریہ کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گہرے سمندر میں بحریہ کے افسران اور جوان وطن کی پاسبانی کا فریضہ جوانمردی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں اور بلخوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے عظیم قربانیاں دے ملک کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے میں جو کلیدی کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے اور پاکستان کے عوام ان قربانیوںکو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک کی دفاعی قوت میں اضافہ ناگزیر ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف بھر پور دفاعی قوت کا مظاہر ہ کرنے کے لئے پاکستا ن بحریہ کو جدید سازو سامان اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاک بحریہ کے لئے ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت میں بحریہ نے ہر شعبے میں میں ترقی کی ہے اور پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہار ت میں اضافے سے ملک دشمنوں کے عزائم ناکا م بنانے میں مدد ملی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ کرکے سندھ اور بلوچستان کے سرحدی علاقوںمیں ملک دشمن عناصر کی کاروائیاں روکنے اور شہریوںکی جان ومال کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ متحرک ہیں ۔بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہوں نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے دوران بحریہ کی قوت میںاضافے کے لئے ہر ممکن جدو جہد کی ہے اور ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے بحریہ کو جدید دور کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جو عصر حاضر میں کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان پرعزم ہیں اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ الوداعی کو یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :