اسحاق ڈار سے استعفا لینے کافیصلہ، لندن میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:03

اسحاق ڈار سے استعفا لینے کافیصلہ، لندن میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی ..
لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2017ء) لندن میں ہونےوالے اجلاس کی اندروانی کہانی سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق لندن میں ہونے والے اجلاس جس میں آج ن لیگ کی سینئر قیادت نے شرکت کی ہے تاہم سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ حکمت عملی بارے سوچ وچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئندہ چند روز میں مستعفیٰ ہوجائینگے تاہم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد وزیرخزانہ اسحاق ڈار لندن میں ہی قیام کرینگےاور پاکستان واپس نہیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ اسحاق ڈار کو سمن ہائی کمیشن کی جانب سے پیر کے روز جاری کیے جائینگے جس کے بعد اسحاق ڈار مستعفیٰ ہونگے۔