سیاسی استحکام اور امن وامان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،ملک ترقی کا دوسرا نام (ن) لیگ ہے، معیشت کی ترقی سے ہی ملکی ترقی ہے اور سی پیک ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ورکر کنونشن سے خطاب

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:08

سیاسی استحکام اور امن وامان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،ملک ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور امن وامان کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا،ملک ترقی کا دوسرا نام (ن) لیگ ہے، معیشت کی ترقی سے ہی ملکی ترقی ہے اور سی پیک ملک کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے۔وہ ہفتہ کو ناروووال میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ورکر کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بہروپیے اور مداری نہیں کر سکتے عوام جانتے ہیں کس کے دور میں ترقی ہوئی ،مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی کو کوئی بڑا منصوبہ بنانے کی ہمت نہیں ہوئی،اگلی حکومت میں چندہ اکٹھا کرنے کی وزارت عمران کان کو دیں گے، عوام کی تقدیر بدلنے کی چابی کسی اناڑی کو نہیں دے سکتے،نوجوانوں کو ورغلانے کے لیے بہت سے بہروپیے آئے لیکن نوجوانوں کی قیادت کوئی بہروپیا نہیں کر سکتا کیونکہ اب قوم کو کنٹینروں پر چڑھ کر رونے والوں کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ہم ترقی کرتے رہیں گے جلنے والے جلتے رہیں گے احسن اقبال نے کہا کہ قوم عمران خان نہیں ن لیگ پر اعتبار کرتی ہے جھوٹ اور یو ٹرن میں عمران کا کوئی ثانی نہیںفرانس اور جرمنی کی مثالیں دینے والوں نے خیبر پختون خواہ کا برا حال کر دیاانہیں چار سال بعد میٹرو بنانے کا خیال آیا اور وہ اس کے لیے بھی قرض لے رہے ہیںاس مقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔