پاکستان میں تباہ حال استعمال شدہ کم قیمت جاپانی گاڑیاں صارفین کو مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:54

پاکستان میں تباہ حال استعمال شدہ کم قیمت جاپانی گاڑیاں صارفین کو مہنگے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) پاکستان میں تباہ حال استعمال شدہ کم قیمت جاپانی گاڑیاں صارفین کو مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں لائی جانے والی استعمال شدہ جاپانی گاڑیوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں۔ ان تصاویر میں استعمال شدہ جاپانی گاڑیاں انتہائی تباہ حال دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی کہ آیا یہ وہی گاڑیاں ہیں جنہیں مرمت کے بعد مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے؟ اس حوالے سے اب اردو پوائنٹ کی خصوصی ٹیم کی جانب سے تفصیلی تحقیق کی گئی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں کی فروخت کے کاروبار سے منسلک ڈیلرز بیرون ممالک خاص کر جاپان اور یورپ سے تباہ حال گاڑیاں پاکستان منگواتے ہیں اور پھر ان گاڑیوں کو یہاں مرمت کرکے ایسا بنا دیا جاتا ہے کہ دیکھنا والے کسے بھی عام شخص کو یہ بالکل نئی معلوم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان گاڑیوں کی مرمت کا کام زیادہ تر کراچی میں کیا جاتا ہے۔ یہ تباہ حال گاڑیاں انتہائی کم قیمت پر منگوائی جاتی ہیں اور پھر مرمت کے بعد انہیں بے حد مہنگی قیمت پر مارکیٹ میں عام صارف کو فروخت کیا جاتا ہے۔ ان تمام تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا ملک میں ایسا کوئی سرکاری ادارہ نہیں جو اس تمام صورتحال پر نظر رکھ کر ایسی گاڑیوں کی قیمت کو ایک خاص حد سے زائد پر فروخت نہ ہونے دے؟

متعلقہ عنوان :