بھارت اب بھی باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی، احسن اقبال

بھارتی سکیورٹی فورسز کو جہنم واصل کر دیا جائے گا ،رواں سال میں بھارت لائن آف کنٹرول کی چھ سو زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے ،ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے،میڈیاسے گفتگو وزیر داخلہ کی طرف سے بھارتی گولہ باری سے شہید سات افراد میں امدادی چیک تقسیم

ہفتہ 23 ستمبر 2017 20:01

بھارت اب بھی باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی، احسن اقبال
پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اگر بھارت اب بھی باز نہ آیا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی اور بھارت کی سکیورٹی فورسز کو جہنم واصل کر دیا جائے گا رواں سال میں بھارت لائن آف کنٹرول کی چھ سو زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کر چکا ہے بھارت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لے ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائیرنگ اور گولہ باری سے سرحدی گائوں بینی سہلریاں میں شہید ہونے والی تین خواتین سمیت سات افرادکے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائیرنگ اور گولہ باری سے جہاں پر قمیتی انسانی جانوں کا ضائع ہوا وہی پر کافی مالی نقصان بھی ہوا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا جو موقف بیان کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کھبی بھی کشمیر کے مسلہ سے دستبردار نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ یہ مالی امداد جاں بحق ہونے والوں کا نعیم البد نہیں ہو سکتا پھر بھی حکومت ان شہدا کے ورثا کو اس لیے مالی امداد دیتی ہے کہ شہدا کے پیچھے رہ جانے والے ورثا کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو اس موقع پر اہلیان علاقہ نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ہمارے دیہات بالکل زیوروپوائینٹ پر واقع ہیں اور بھارتی سکیورٹی فورسزبھی آئے روز بلا اشتعال فائیرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کر دیتا ہے اس لیئے ہمیںزمین دوز بینکرز بنا کر دیئے جائیں تاکہ جب بھارتی سکیورٹی فورسز پاکستانی سرحدی علاقوں کی خلاف ورزی کرے تو لوگ ان بینکرز میں چھپ کر جاں بچا سکیں اور انہوں نے وزیر داخلہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہمارے ہاں نہ تو کوئی ہسپتال ہے اور نہ ہی کوئی ایمبولنس کی سہولت موجود ہے اس پر وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجر اظہر نوید حیات سے کہا کہ ان کو فوری طور پر بلٹ پروف ایمبولنس مہیم کر دی جائے جس پر ڈی جی رینجر اظہر نوید حیات نے فوری طور پر کہا کہ رینجرز کی ایمبولنس ہمہ وقت ان لوگوں کے لیے حاضر ہے وزیر داخلہ نے سبز پیر موڑ کے قریب ریسکیو 1122کا عملہ بھی ہمہ وقت گاڑیوں کے ساتھ موجود ہو گا وزیر داخلہ احسن اقبال نے شہید ہونے والوں کے گھر میں جا کر فاتحہ پڑئی اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد خان ڈی جی رینجر اظہر نوید حیات بھی ان کے ہمراہ تھے

متعلقہ عنوان :