دورہ امریکہ کامیاب رہا این ای120میں جمہوریت کی فتح ہوئی،شاہد خاقان عباسی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:59

دورہ امریکہ کامیاب رہا این ای120میں جمہوریت کی فتح ہوئی،شاہد خاقان عباسی
․ لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کامیاب رہا این ای120میں جمہوریت کی فتح ہوئی، لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نواز شریف سے ملاقات میں دورہ امریکہ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا اب وہ وطن واپسی روانہ ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف سے ملاقات متوقع نہیں۔