ٹنڈوالہ یار:کالعدم جماعت کی جانب سے ریلی کی اطلاع

سیکشن پولیس کا کمبنگ آپریشن 9کارکنان گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:56

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) کالعدم جماعت کی جانب سے ریلی نکالے جانے کی اطلاع پر اے سیکشن پولیس کا کمبنگ آپریشن 9کارکنان گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے کارکنان ہاتھوں میں جماعت کے جھنڈے اٹھائے ریلی نکالنے کی نیت سے بیک وقت 9موٹر سائیکلوں پر سوار رواں دواں تھے کے پولیس کو اطلاع ملی کے مذکورہ کارکنان ریلی نکالنے منزل کی طرف جارہے ہیں جس پر ڈی ایس پی سٹی عبدالستار کشمیری اور ایس ایچ او اے سیکشن آدم ابڑو نے کمبنگ آپریشن ہوئے ۔

(جاری ہے)

9افراد کو گرفتار کرلیا ۔اور ان کے خلاف اے سیکشن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا مقدمے میں نامزد 9کارکنان میں ساجد ، امام الدین ، شمشاد ، طارق ، محمد عابد ، محمد اکبر ، ظفراللہ ، مشتیاق ، نبی بخش شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :