عوام نے ضمنی الیکشن کے نتائج میں میرے جی روڈ موقف پر تائید کی مہر ثبت کردی،
وزیراعظم سے این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو غائب کئے جانے بارے انکوائری کاکہاہے، کالعدم تنظیموں کے الیکشن لڑنے کی رپورٹس پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہیں ،جمہوری قوتوں کو ان چیزوں کا نقصان ہو گا،وزیراعظم سے مشاورت ہوئی اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، بیگم کلثوم کاعلاج چل رہاہے ، عوام جلد صحتیابی کی دعا کریں سابق وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:55
(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد جب وہ بذریعہ سڑک اسلام آباد سے لاہور جی ٹی روڈ کیلئے گئے تو اس دوران چار دن تک جو خطابات کئے ان میں جو موقف اختیار کیا گیا تھا وہ درست ثابت ہوا ہے اور عوام نے بھی اس کی تائید کی ہے، حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے نتائج قوم کے سامنے آ چکے ہیں اور عوام نے میرے موقف کی نا صرف تائید کی بلکہ اس کی تائید میں مہریں بھی لگائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس الیکشن کے موقع پر غائب ہوئے تھے آج میں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس کی انکوائری کریں تا کہ معلوم ہو سکے کہ یہ لوگ کیوں غائب ہوتے تھے۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ضمنی الیکشن میں کالعدم تنظیموں کے امیدواروں نے مذہبی بنیادوں پر ووٹ مانگا اور کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی، جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا میں بہت سے تجزیے اور رپورٹس آ چکی ہیں، جو ملک و قوم کیلئے تشویش کا باعث ہیں اور جمہوری قوتوں کو ان چیزوں کا نقصان پہنچے گا، خدانخواستہ صورتحال کوئی اور رخ بھی اختیار کر سکتی ہے، جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر کوئی بات ہوئی ہے تو نواز شریف نے کہا کہ آج وزیراعظم سے ملاقات میں نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر کوئی بات نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ مشاورت ہوتی رہتی ہے اور مشاورت پر عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بیگم کلثوم کی صحت یابی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ ان کی تیسری سرجری کافی بڑی ہوئی ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ابھی ان کا علاج چل رہا ہے، اب آپ لوگ ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.