ن) لیگ ملی بھگت سے آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو دوبارہ منتخب کراکے پارلیمنٹ میں لانا چاہتی ہے،

افتخار چوہدری نااہل شخص پارٹی سربراہ بن کر بھی پارلیمنٹ نہیں آسکتا، ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے، ایک وزیراعظم چلا گیا تو دوسرا چار دن میں آگیا،پریس کانفرنس

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:45

ن) لیگ ملی بھگت سے آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو دوبارہ منتخب کراکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملی بھگت سے آئین میں ترمیم کرکے نواز شریف کو دوبارہ منتخب کراکے پارلیمنٹ میں لانا چاہتی ہے مگر نااہل شخص پارٹی سربراہ بن کر بھی پارلیمنٹ نہیں آسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص کو فائدہ پہنچانے کیلئے آئینی ترمیم فراڈ کہلاتی ہے ۔ ہم آئین میں حالیہ ترمیم کو چیلنج کریں گے۔ قانونی ٹیم ترمیم کا جائزہ لے کر پٹیشن درج کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ 62 ون ایف کے تحت نواز شریف تاحیات نااہلی قرار دے چکی ہے پارٹی عہدہ رکھنے کے لئے قانون کا اطلاق مستقبل سے ہوگا انہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون پر سزا کیلئے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ایک سوال کے جواب میں افتخار چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے۔ ایک وزیراعظم چلا گیا تو دوسرا چار دن میں آگیا۔