سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید آفیسر لیفٹننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:45

سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید آفیسر لیفٹننٹ ارسلان ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) خیبر ایجنسی میں راجگال میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے شہید آفیسر لیفٹننٹ ارسلان عالم کی نماز جنازہ ہفتہ کو پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا،کور کمانڈر پشاور،فوجی و سویلین حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔بعد ازاں شہید کے جسد خاکی انکے آبائی قصبے لے جایا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔