عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا مشن ہے، توفیق بٹ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) توفیق بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ الیکشن 2018میںکارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے،عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا مشن ہے اوراس مشن کے تحت پی پی 96کو مثالی حلقہ بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 8 کلائمیکس گارڈن شاہین آبادمیں نوتعمیر شدہ مختلف گلیوں کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اناڑی اور کھلاڑی نہیں چلا سکتے،ملک کو آگے لے کر جانے کی صلاحیت صرف مسلم لیگ ن کی ٹیم کے پاس ہی ہے،اس موقع پر کارنر میٹنگ بھی منعقد کئی گئی جس میں اہلیان علاقہ نے توفیق بٹ اور لیگی قائدین کے ساتھ بھرپوراظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک قرارداد کے ذریعے کہا کہ دلوں کے وزیر اعظم محمدنواز شریف ہی ہیں اوررہیں گے جبکہ عام انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی،اس موقع پر چیئرمین یو سی 7سید طاہر حسین شاہ،ڈویژن صدر یوتھ ونگ جمشید ایوب بٹ،جوائنٹ سیکرٹری یوتھ ونگ علی رضا ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :