محمد نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا،وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے انہیں عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ، محمدنواز شریف نے پاکستان کو بڑے اور گمبھیر مسائل سے نکال کر ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کیا، عوام ووٹ کی پرچی سے انہیں واپس لے کر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم ٹائون گرجاکھ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ عوام نے محمد نواز شریف کو اپنے ووٹ کے ذریعے وزیر اعظم بنایا تھا اور 2018ء کے انتخابات میں ہر بیلٹ باکس سے شیر کے اتنے ووٹ نکلیں گے کہ نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بن جائیں گے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گوجرانوالہ کی بے مثال ترقی پر شیر کی مہر ثبت ہے جسے مخالفین کا جھوٹا پراپیگنڈہ نہیں مٹا سکتا ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ خرم دستگیر خان کی قیادت میں نیا گوجرانوالہ عوام کے لئے بے مثال تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

شہر کی ترقی کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا ،عوام اپنے محبوب لیڈر محمدنواز شریف کو ایک بار پھر وزیر اعظم دیکھنے کے لئے بے چین ہیں ،اس موقع پریوسی چیئرمین صدیق انصاری ،وائس چیئرمین راشد گجر ،چوہدری مندی گجر،چاچا صادق ڈوگر،میاں شبیر انصاری ،آصف بٹ ،حافظ انور،عمران سہیل مغل ،محمد اشرف سٹیل والے ،تاج دین گجر،ڈاکٹر شفیق،ناصر کمال ،ملک عبدالمجید،ڈاکٹر افتخار بلو،خالد محمود جٹ ،عرفان ڈھلم اور دیگر بھی موجود تھے۔