پرویز مشرف نے دراصل جیالوں کے دلو ں کی آواز ہے، طاہر حسین سید

آصف زرداری کے متعلق پرویز مشرف کا بیان کھرا سچ ہے، سینئررہنمااے پی ایم ایل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:34

پرویز مشرف نے دراصل جیالوں کے دلو ں کی آواز ہے، طاہر حسین سید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) بھٹو فیملی کے تباہی کاذمہ داری آصف علی زرداری ہے کے متعلق پرویز مشرف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پرویز مشرف کے کھرے اور سچے بیان پر چراغ پا نظر آرہی ہے بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد پیپلز پارٹی کوہائی جیک کرنے والے ذرداری اور انکے خاندان میں بھٹو کے جیالوں کو دودھ میں سے بال کی طرح نکال کر باہر پھینک دیا ناہید خان اور صفدر عباسی جیسے جیالے آج پیپلز پارٹی سے کوسوں دور ہیں ساری دنیا جانتی ہے کہ ذرداری کے پانچ سالہ دورے حکومت میں بی بی کے قاتلوں کو تلاش کرنے کے بجائے بی بی کے نام پر قومی خزانے کو لوٹاگیا۔

(جاری ہے)

شوگر ملوں، زمینوں پر قبضہ کیے گئے اور بی بی کے نامزد کردہ ملزموں کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹے گئے۔ پیپلز پارٹی کے حقیقی جیالے ان باتوں سے بخوبی واقف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف ایک بہادر اور جرت مند قومی لیڈر ہیں اور انہوں نے تمام عدالتوں کا سامنا کیا اور عدالت کی اجازت سے علاج کے خاطر بیرون ملک گئے۔ وہ بہت جلد واپس آکر اپنے پر بنائے ہوئے جھوٹے سیاسی مقدمات کا سامنا کرینگے ۔