تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی ادارے کی پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاروائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں فعال، صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ ،راجن پور سے اٹک تک، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں 40 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف ، ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے، ذیادہ تر پانی اور گاڑھا کرنے والے کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی، لاہور میں 4 ہزار، ملتان میں 3500، راولپنڈی میں 3800 لیٹر ناقص دودھ تلف گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور میں مجموعی طور پر 11 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:34

تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی ادارے کی پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں بیک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں فعال ہو گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی ادارے نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت کاروائی کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور صوبہ بھر کے تمام شہروں کے انٹری پوائنٹس پر ناکے لگائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کاروائیوں کی خود نگرانی کی۔

لاہور میں 4 ہزار، ملتان میں 3500، راولپنڈی میں 3800 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور میں مجموعی طور پر 11 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ کاروائیاں راجن پور سے اٹک تک، پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کی گئیں۔ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 40 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

(جاری ہے)

دودھ میں ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کیے گئے۔

دودھ میں ذیادہ تر پانی اور گاڑھا کرنے والے کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔سبزاہ زار میں ملک بیکری پر چھاپے کے دوران نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،گندے اواور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خورونوش محفوظ کرنے پر احاطے کو سیل کر دیاگیا۔ہربنس پورہ میں المدینہ ہوٹل،قصرِ شیریں بینکویٹ ہال ،ڈوسے فوڈ ،زارارشہید روڈ پر فائن پیزا،پاک سوئٹس ،حافظ مِلک شاپ ،حسیب جنرل سٹور،اکبری منڈی میں غالِب سوئٹس ،فیصل سوئٹس،اور متعدد فو ڈ پوائنٹس اورسوئٹس اینڈ بیکرز کو فوری ای لائسنس بنانے ،اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :