جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر نے عائشہ گلالئی کی قیادت میں اکٹھے ہونے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:23

جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر نے عائشہ گلالئی کی قیادت میں اکٹھے ہونے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء) جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر نے عائشہ گلالئی کی قیادت میں اکٹھے ہونے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر سمیت دیگر تحریک انصاف کے باغی رہنما ان کی قیادت میں چلنے کیلئے تیار ہیں۔ عائشہ گلالئی نے دعوی کیا تھا کہ باغی رہنما انہیں پارٹی کا سربراہ بنانے کیلئے متفق ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے جسٹس وجیہہ اور اکبر ایس بابر کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے۔ دونوں رہنماوں نے عائشہ گلالئی کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :