Live Updates

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا معاملہ ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ

وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کے مابین بات چیت دونوں جماعتوں کے قائدین کی باہم فوری ملاقات پر اتفاق ملاقات 26 ستمبر شام سات بجے کراچی میں ہوگی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:30

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا معاملہ ،تحریک انصاف اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اہم رابطہ ہوا۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستارکے مابین اہم گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

دونوں جماعتوں کے قائدین کی باہم فوری ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات مین طے کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم پاکستان کی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے جائیگا ۔ملاقات 26 ستمبر کی شام سات بجے کراچی میں ہوگی۔اسد عمر، عمران اسماعیل اور فردوس نقوی بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔ملاقات میںقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات