صوابی، مینہ بانڈہ میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ ، ماں بیٹے کو قتل کردیا

،لوحقین کا لاش کو سڑک پر رکھ کردھرنا ،تین دن کے اندر ملزمان کا سرغ لگا کرگرفتار کیاجائے، مطالبہ سے مطالبہ

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:28

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) صوابی کے علاقے مانیری بالا کے مینہ بانڈہ میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں ماں بیٹے پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ،واقعے کے خلاف لواحقین نے لاش کو سڑک پر رکھ کر مردان صوابی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے دو گھنٹے تک بند رکھا ان کا مطالبہ تھا کہ پولیس تین دن کے اندر ملزمان کا سرغ لگا کرگرفتار کرے، تاہم اے سی صوابی اور ایس ایچ او منصف خان کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ،منصف خان سکنہ مانیری بالا نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ ہفتہ کی صبح معمول کے مطابق پڑوس میں واقع اپنے بھائی بنات خان کے گھر گیا تو گھر کے اندر اس کی بھابھی مسماة (س) بیوہ بنات خان اور ان کا 22 سالہ بیٹا ذیشان کی قتل شدہ لاش پڑی تھی ، دونوں معمول کے مطابق کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے ان کو قتل کردئیے ،وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ،پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔