ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات پولیٹیکل انتظامیہ کوسپرد کرنے پر صدر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ملک زادہ جمیل

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:28

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 ستمبر2017ء) لنڈی کوتل ،ایف آئی اے ایکٹ میں ترمیم کرکے اختیارات پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد کرنے پر صدر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ایف آئی اے ایکٹ کی طرح کسٹم ایکٹ میں بھی ترمیم کی جائے اور اختیارات ایف سی سے لیکر پولیٹیکل انتظامیہ کو تفویض کیا جائے۔بروز ہفتہ ملک زادہ جمیل ذخہ خیل اور نثار احمد آفریدی کی پریس کانفرنس لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے ایکٹ میں حالیہ ترمیم جس میںطورخم سٹیشن کے اختیارات کو پولیٹیکل انتظامیہ کو تفویض کرنے پر قبائلی عوام اورقومی مشران صدر مملکت ممنون حسین کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ 2005میں پولیٹیکل انتظامیہ طورخم سے اختیارات چھین لئے گئے تھے جس کے باعث قبائلی عوام کو شدید مشکلات کا سامان تھا انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر میں عوام کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی جائے اور غریب عوام کیلئے طورخم میں ہاتھ ریڑی کے کاروبار کو کھول دی جائے کیونکہ یہاں کے عوام کیلئے نہ کارخانے ہیں اور نہ زراعت وغیرہ انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم این اے شاہ جی گل اور سنیٹر تاج محمد آفریدی عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے وہ قبائلی عوام کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال کر غیر ضروری مسائل کی طرف توجہ دی ہے جو وقت کا ضیاع ہے آخر میںانہوں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے ایکٹ کی طرح کسٹم ایکٹ میں بھی ترمیم کرکے کسٹم کے اختیارات کو ایف سی سے لیکر پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد کی جائے کیونکہ تاجروں اور عوام کا ایف سی کی نسبت پولیٹیکل انتظامیہ سے واسطہ آسان ہے جس کی ملکی معیشت پر مثبت ثرات مرتب ہونگے

متعلقہ عنوان :