کالعدم جماعتوں سے روابط کا نقصان جمہوری جماعتوں کوہی ہوگا،محمد نوازشریف

حالات عجیب رخ اختیارکرسکتے ہیں،جی ٹی روڈ پرا اصولی مئوقف اپنایا،عوام نے الیکشن میں ہمارے مئوقف پرمہرلگائی،وزیراعظم کواین اے 120میں لاپتا کارکنان کی انکوائری کہہ دیا،مشاورت ہوتی رہتی ہے آئندہ بھی ہوگی،بیگم کلثوم نوازکی تیسری سرجری کافی بڑی تھی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:15

کالعدم جماعتوں سے روابط کا نقصان جمہوری جماعتوں کوہی ہوگا،محمد نوازشریف
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2017ء ) :مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ کالعدم جماعتوں سے روابط کانقصان جمہوری جماعتوں کوہی ہوگا،حالات عجیب رخ اختیارکرسکتے ہیں،جی ٹی روڈپرجوباتیں کیں وہ میرااصولی مئوقف تھا،عوام نے الیکشن میں ہمارے مئوقف پرمہرلگائی،وزیراعظم سے این اے 120میں لاپتاکارکنان کی انکوائری کامطالبہ کیاہے،مشاورت ہوتی رہتی ہے آئندہ بھی ہوگی، بیگم کلثوم نوازکی تیسری سرجری کافی بڑی تھی۔

انہوں نے لندن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات سے متعلق کہاکہ مشاورت ہوتی رہتی ہے آئندہ بھی ہوگی۔وزیراعظم سے کہاکہ لوگ غائب ہونے کی تہہ تک پہنچناضروری ہے۔لاپتہ کارکنان سے متعلق تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں سے روابط کانقصان جمہوری جماعتوں کوہی ہوگا۔کالعدم جماعتوں سے روابط جمہوری جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

حالات عجیب رخ اختیارکرسکتے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ جی ٹی روڈپرجوباتیں کیں وہ میرااصولی مئوقف ہے۔عوام نے میرے مئوقف کی مکمل تائیدکی۔این اے 120کاالیکشن ہمارے مئوقف کی تائیدہے۔الیکشن میں عوام نے ہمارے مئوقف پرمہرلگائی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ بیگم کلثوم نوازکی تیسری سرجری کافی بڑی تھی۔جوبھی بیمارہیں سب کیلئے دعاگوہیں۔اس سے قبل لندن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے حسین نوازکے دفترمیں ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ،نیب میں شریف فیملی کے کیسزاور پارٹی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،مریم نواز،حسن اورحسین نوازسمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔