پاکستان سعودی عرب تعلقات ہر قسم کی مصلحتوں اور مفادات سے بالا تر ہیں‘ حافظ طاہر محمود اشرفی

سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ایمان ، اعتقاد اور مقدسات کا ہے ، کوئی قوت بھی پاکستان سعودی عرب تعلقات کو کمزور ہیں کر سکتی

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:22

پاکستان سعودی عرب تعلقات ہر قسم کی مصلحتوں اور مفادات سے بالا تر ہیں‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) پاکستان سعودی عرب تعلقات ہر قسم کی مصلحتوں اور مفادات سے بالا تر ہیں ، سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ ایمان ، اعتقاد اور مقدسات کا ہے ، کوئی قوت بھی پاکستان سعودی عرب تعلقات کو کمزور ہیں کر سکتی ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے مرکز ی صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد معاذ بن جبل ؓ میں پاک سعودی عرب تعلقات کے عنوان پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا عبد الحمید صابری ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا محمد شفیع قاسمی، قاری ممتاز ربانی ، مولانا محمد اشفاق پتافی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے علماء ، اکابرین اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کی مضبوطی مسلم امہ کے اتحاد میں ہے اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے سعودی عرب کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے لے کر برما تک اور حجاج اور زائرین کی خدمت تک سعودی عرب نے ہمیشہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور عالمی اسلامی عسکری اتحاد کا قیام مسلم امہ پر دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے لگائے جانے والے الزامات کے خاتمے اور عالم اسلام کے استحکام کیلئے بہتر سمت قدم ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کی طرف سے سی پیک کے منصوبے میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام سعودی عرب کا استحکام ہے اور سعودی عرب کا استحکام پاکستان کا استحکام ہے ، پاکستانی قوم اور فوج ہمیشہ ارض الحرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کیلئے سر بکف ہے اور جو قوت بھی ارض الحرمین الشریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گی پاکستان ان قوتوں کا بھر پور مقابلہ کرے گا ، ہر پاکستانی ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :