کرک‘ہسپتالوں میں اصلاحات اور غریب عوام کو بہترین طبی سہولیات پہنچا کر دم لوںگا ۔ ڈاکٹر رسول جان

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:01

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر رسول جان نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں اصلاحات اور غریب عوام کو بہترین طبی سہولیات پہنچا کر دم لونگا ، اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ جملہ ہسپتالوں پر اچانک چھاپوں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے کام چور محکمہ صحت کے اہلکاروں اور ڈاکٹروں پر دائرہ تنگ ہوگیا ہے‘ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے غیر حاضر پانے والے اہلکاروں اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر 4لاکھ50ہزار روپے کٹوتی کی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اُنہوں نے کہا کہ میری ذمہ دار ی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرناہے جس کیلئے وہ تمام تر اقدامات اٹھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :